حدیث نمبر: 186
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، (ح) وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَرِيمِ الْجُرْجَانِيُّ، عَنْ قَيْسِ بْنِ الرَّبِيعِ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ، عَنْ زَاذَانَ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَرَأْتُ فِي التَّوْرَاةِ أَنَّ بَرَكَةَ الطَّعَامِ الْوُضُوءُ بَعْدَهُ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَأَخْبَرْتُهُ بِمَا قَرَأْتُ فِي التَّوْرَاةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بَرَكَةُ الطَّعَامِ الْوُضُوءُ قَبْلَهُ وَالْوُضُوءُ بَعْدَهُ»
ترجمہ:مولانا عبدالصمد ریالوی
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے تورات میں پڑھا کہ کھانا کھانے کے بعد وضو کرنا (اصطلاحی وضو مراد نہیں بلکہ ہاتھ دھونا اور کلی کرنا مراد ہے) برکت کا سبب ہے، یہ بات میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیان کی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد وضو کرنا برکت کا باعث ہے۔“ یہ حدیث صرف قیس بن ربیع کے طریق سے پہچانی جاتی ہے اور وہ حدیث میں ضعیف ہے۔