حدیث نمبر: 122
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي يُونُسَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «وَلَا رَأَيْتُ شَيْئًا أَحْسَنَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَأَنَّ الشَّمْسَ تَجْرِي فِي وَجْهِهِ، وَمَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَسْرَعَ فِي مِشْيَتِهِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَأَنَّمَا الْأَرْضُ تُطْوَى لَهُ إِنَّا لَنُجْهِدُ أَنْفُسَنَا وَإِنَّهُ لَغَيْرُ مُكْتَرِثٍ»
ترجمہ:مولانا عبدالصمد ریالوی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خوبصورت کوئی چیز نہیں دیکھی، گویا کہ سورج آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے روئے مبارک میں تیر رہا ہوتا تھا، اور چلنے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے تیز میں نے کوئی نہیں دیکھا، گویا زمین آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے لپیٹ دی جاتی تہی، ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلنے میں پوری محنت و مشقت صرف کرتے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رفتار میں کوئی تکلف نہیں فرماتے تھے۔