حدیث نمبر: 73
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: قَالَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ: «أَهْدَى دِحْيَةُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُفَّيْنِ، فَلَبِسَهُمَا» . وَقَالَ إِسْرَائِيلُ: عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ «وَجُبَّةً فَلَبِسَهُمَا حَتَّى تَخَرَّقَا» لَا يَدْرِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَذِكًى هُمَا أَمْ لَا. قَالَ أَبُو عِيسَى: " وَأَبُو إِسْحَاقَ هَذَا هُوَ أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ، وَاسْمُهُ سُلَيْمَانُ
ترجمہ:مولانا عبدالصمد ریالوی
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدنا دحیہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دو موزے بطور تحفہ دیے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ پہن لیے۔ اسرائیل نے یہ حدیث جابر سے، انہوں نے عامر سے روایت کی کہ اس نے موزوں کے ساتھ ایک جبہ بھی بھیجا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پہنا، حتیٰ کہ وہ پھٹ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ مذبوح جانور کی کھال کے تھے یا غیر مذبوح کے۔ امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ابواسحاق سے مراد ابواسحاق شیبانی ہے اور ان کا نام سلیمان ہے۔