کتب حدیثشمائل ترمذيابوابباب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفید رنگ والے خوبصورت اور پیدائش میں ہر لحاظ سے درمیانے تھے
حدیث نمبر: 14
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، الْمَعْنَى وَاحِدٌ، قَالَا: أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الطُّفَيْلِ يَقُولُ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا بَقِيَ عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ أَحَدٌ رَآهُ غَيْرِي» ، قُلْتُ: صِفْهُ لِي، قَالَ: «كَانَ أَبْيَضَ مَلِيحًا مُقَصَّدًا»
ترجمہ:مولانا عبدالصمد ریالوی
سعید (بن ایاس) الجریری فرماتے ہیں: میں نے ابوالطفیل سے سنا، وہ فرماتے تھے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے اور اب روئے زمین پر میرے سوا کوئی شخص باقی نہیں رہا جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہو۔ (سعید کہتے ہیں) میں نے عرض کیا: آپ میرے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ مبارک بیان کیجیے؟ انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفید رنگ والے خوبصورت اور پیدائش میں ہر لحاظ سے درمیانے تھے۔
حوالہ حدیث شمائل ترمذي / باب ما جاء فى خلق رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 14
درجۂ حدیث شیخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج حدیث { «صحيح» } :
«صحيح مسلم (2340، ترقيم دارالسلام: 6072)»