شمائل ترمذي
باب ما جاء فى شيب رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سفید بالوں کا بیان
باب: (چند سورتوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بوڑھا کر دیا)
حدیث نمبر: 42
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَرَاكَ قَدْ شِبْتَ، قَالَ: «قَدْ شَيَّبَتْنِي هُودٌ وَأَخَوَاتُهَا»ترجمہ:مولانا عبدالصمد ریالوی
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ پر بڑھاپا آ گیا ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے سورہ ہود اور اس کی بہنوں نے بوڑھا کر دیا۔“