شمائل ترمذي
باب: ما جاء فى ميراث رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وراثت کا بیان
باب: انبیائے کرام کسی کو وارث نہیں بناتے
حدیث نمبر: 403
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ: حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى، عَنِ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا نُورَثُ مَا تَرَكْنَا فَهُوَ صَدَقَةٌ»ترجمہ:مولانا عبدالصمد ریالوی
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم (انبیاء کی جماعت) کسی کو وارث نہیں بناتے جو کچھ ہم چھوڑ جاتے ہیں وہ صدقہ ہوتا ہے۔“