حدیث نمبر: 35
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ، قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عنِ التَّرَجُّلِ إِلَّا غِبًّا»
ترجمہ:مولانا عبدالصمد ریالوی

سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلاناغہ روزانہ کنگھی کرنے سے منع فرمایا۔

حوالہ حدیث شمائل ترمذي / باب ما جاء فى ترجل رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 35
درجۂ حدیث شیخ زبیر علی زئی: سنده ضعيف
تخریج حدیث { «سنده ضعيف» } :
« (سنن ترمذي : 1756 ، وقال : هذا حديث حسن صحيح ) ، ابوداؤد ( ‏‏‏‏4159 ) ، نسائي ( ‏‏‏‏132/8 ح5058 )»
روایت مذکورہ میں وجہ ضعف دو ہیں :
➊ ہشام+بن+حسان مدلس تھے اور یہ روایت «عن» سے ہے ۔
➋ حسن+بصری مدلس تھے اور یہ روایت «عن» سے ہے ۔
سنن نسائی ( ‏‏‏‏5059 ) وغیرہ میں اس کے ضعیف شواہد بھی ہیں ۔
ایک صحیح حدیث میں آیا ہے کہ ایک صحابی نے فرمایا : «كان نبي الله ينهانا عن الارفاء» ” اللہ کے نبی+صلی+اللہ+علیہ+وسلم ہمیں ارفاء سے منع فرماتے تھے“ پوچھا گیا : ارفاء سے کیا مراد ہے ؟ انہوں نے فرمایا : روزانہ کنگھی کرنا ۔ [سنن نسائي : 5061 وسنده صحيح ]
ثابت ہوا کہ شرعی عذر کے بغیر خواہ+مخواہ کئی کئی مرتبہ کنگھی کرنے میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہئیے ، بہتر یہی ہے کہ ایک دن چھوڑ کر سر کے بالوں کی کنگھی کی جائے ۔