شمائل ترمذي
باب ما جاء فى تواضع رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انکساری کا بیان
باب: سفر حج میں انکساری اور سادگی کی انتہا
حدیث نمبر: 339
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ وَهُوَ ابْنُ صَبِيحٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّ عَلَى رَحْلٍ رَثٍّ وَقَطِيفَةٍ، كُنَّا نَرَى ثَمَنَهَا أَرْبَعَةَ دَرَاهِمَ، فَلَمَّا اسْتَوَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ قَالَ: «لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ لَا سُمْعَةَ فِيهَا وَلَا رِيَاءَ»ترجمہ:مولانا عبدالصمد ریالوی
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پرانے پھٹے ہوئے پالان پر اور ایک چادر میں حج کیا۔ ہمارے خیال میں اس چادر کی قیمت چار درہم ہو گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب سواری پر سوار ہو کر سیدھے بیٹھے تو یہ کہا: ”اے اللہ میں ایسے حج کے ارادے سے حاضر ہوں جس میں نہ مشہوری کرنا مقصود ہے اور نہ دکھاوا کرنا۔“