شمائل ترمذي
باب ما جاء فى تواضع رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انکساری کا بیان
باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تواضع اور انکساری
حدیث نمبر: 329
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ قَالُوا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تُطْرُونِي كَمَا أَطْرَتِ النَّصَارَى ابْنَ مَرْيَمَ إِنَّمَا أَنَا عَبْدٌ فَقُولُوا: عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ "ترجمہ:مولانا عبدالصمد ریالوی
امیر المؤمنین خلیفہ ثانی سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم مجھے میری مدح سرائی میں حد سے نہ بڑھانا جس طرح عیسائیوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو حد سے بڑھا دیا تھا، میں تو اللہ کا بندہ ہوں اس لیے مجھے تم بھی اللہ کے بندہ اور اس کا رسول ہی کہو۔“