شمائل ترمذي
باب ما جاء فى قراءة رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اندازِ قراءت کا بیان
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بلند آواز سے پڑھتے تھے
حدیث نمبر: 317
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ الْعَبْدِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَعْدَةَ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ، قَالَتْ: «كُنْتُ أَسْمَعُ قِرَاءَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّيْلِ وَأَنَا عَلَى عَرِيشِي»ترجمہ:مولانا عبدالصمد ریالوی
سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں اپنے گھر کی چھت پر رات کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قرات سنتی تھی۔