شمائل ترمذی — حدیث نمبر 236
باب: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم مزاح میں بھی سچ بات فرماتے
حدیث نمبر: 236
حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ: أَنبأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارِكِ، عَنِ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ تُدَاعِبُنَا قَالَ: «إِنِّي لَا أَقُولُ إِلَا حَقًّا»ترجمہ:مولانا عبدالصمد ریالوی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بعض صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا آپ مزاح بھی فرما لیتے ہیں؟ فرمایا: ”(ہاں) مگر میں حق کے سوا کچھ نہیں کہتا۔“ امام ترمذی فرماتے ہیں کہ اس روایت میں آمدہ لفظ «تداعبنا» کا معنی «تمازحنا» ہے یعنی آپ ہم سے مزاح کرتے ہیں۔