شمائل ترمذي
باب ما جاء فى خاتم النبوة— رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر نبوت کا بیان
باب: مہر نبوت جیسے ابھرا ہوا گوشت کا ٹکڑا
حدیث نمبر: 22
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَضَّاحِ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ الدَّوْرَقِيُّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ الْعَوَقِيِّ قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ عَنْ خَاتَمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْنِي خَاتَمَ النُّبُوَّةِ - فَقَالَ: «كَانَ فِي ظَهْرِهِ بَضْعَةٌ نَاشِزَةٌ»ترجمہ:مولانا عبدالصمد ریالوی
ابونضرہ عوفی فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر نبوت کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت مبارک میں ایک ابھرا ہوا گوشت کا ٹکڑا تھا۔