شمائل ترمذي
باب ما جاء فى تعطر رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خوشبواستعمال کرنے کے بیان میں
باب: تین چیزیں رد نہ کی جائیں
حدیث نمبر: 217
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ جُنْدُبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ثَلَاثٌ لَا تُرَدُّ: الْوَسَائِدُ، وَالدُّهْنُ، وَاللَّبَنُ "ترجمہ:مولانا عبدالصمد ریالوی
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین چیزیں رد نہیں کرنی چاہییں: تکیہ، تیل (خوشبو) اور دودھ۔“
وضاحت:
تیل سے مراد خوشبو ہے۔