شمائل ترمذي
باب ما جاء فى قدح رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیالے کا بیان
باب: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پیالے کی ساخت
حدیث نمبر: 194
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْأَسْوَدِ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ ثَابِتٍ قَالَ: أَخَرَجَ إِلَيْنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، قَدَحَ خَشَبٍ غَلِيظًا مُضَبَّبًا بِحَدِيدٍ فَقَالَ: «يَا ثَابِتُ، هَذَا قَدَحُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»ترجمہ:مولانا عبدالصمد ریالوی
ثابت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ ہمیں دکھانے کے لیے ایک لکڑی کا مضبوط، موٹا اور لوہے کا پترا چڑھا ہوا پیالہ لے کر آئے اور فرمانے لگے: اے ثابت! یہ پیالہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے۔