حدیث نمبر: 17
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَعْقُوبَ الطَّالْقَانِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ جَابِرٍ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ [ص: 43] حَرْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: «رَأَيْتُ الْخَاتَمَ بَيْنَ كَتِفَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُدَّةً حَمْرَاءَ مِثْلَ بَيْضَةِ الْحَمَامَةِ»
ترجمہ:مولانا عبدالصمد ریالوی

سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دو کندھوں کے درمیان مہر دیکھی جو ایک سرخ رنگ کی گلٹی کی صورت میں تھی جیسا کہ کبوتری کا انڈہ ہوتا ہے۔

حوالہ حدیث شمائل ترمذي / باب ما جاء فى خاتم النبوة / حدیث: 17
درجۂ حدیث شیخ زبیر علی زئی: سنده ضعيف
تخریج حدیث { «سنده ضعيف» } :
«(سنن ترمذي :3644)»
اس روایت کی سند میں ایوب بن جابر جمہور کے نزدیک ضعیف ہے اور «غدة حمراء» یعنی”سرخ اُبھرا ہوا گوشت“ کا شاہد نہیں ملا۔