شمائل ترمذي
باب ما جاء فى صفة خبز رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روٹی کا بیان
باب: میز پر کھانا کھانا
حدیث نمبر: 149
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو أَبُو مَعْمَرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: «مَا أَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خِوَانٍ وَلَا أَكَلَ خُبْزًا مُرَقَّقًا حَتَّى مَاتَ»ترجمہ:مولانا عبدالصمد ریالوی
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی میز (ٹیبل) پر کھانا نہیں کھایا اور نہ آپ نے وفات تک چھنے ہوئے آٹے (میدے) کی روٹی کھائی۔