شمائل ترمذي
باب ما جاء فى تقنع رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک کے کپڑے کا بیان
باب: سر مبارک پر تیل کا استعمال
حدیث نمبر: 125
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَى قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ صَبِيحٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبَانَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكْثِرُ الْقِنَاعَ كَأَنَّ ثَوْبَهُ ثَوْبُ زَيَّاتٍ»ترجمہ:مولانا عبدالصمد ریالوی
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کثرت سے (تیل لگا کر) سر مبارک پر کپڑا رکھتے تھے، گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کپڑا کسی تیلی (تیل نکالنے والے) کا کپڑا ہے۔