شمائل ترمذی — حدیث نمبر 114
باب: سیاہ پگڑی سنت ہے
حدیث نمبر: 114
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُسَاوِرٍ الْوَرَّاقِ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ»ترجمہ:مولانا عبدالصمد ریالوی
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر خطبہ ارشاد فرما رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر اقدس پر سیاہ عمامہ تھا۔