کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جہنم میں ابن قمعیٰ کو عذاب میں دیکھنے کا
حدیث نمبر: 7490
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " عُرِضَتْ عَلَيَّ النَّارُ ، فَرَأَيْتُ فِيهَا عَمْرَو بْنَ لُحَيِّ بْنِ قَمَعَةَ بْنِ خِنْدِفٍ يَجُرُّ قُصْبَهُ فِي النَّارِ ، وَكَانَ أَوَّلَ مَنْ غَيَّرَ عَهْدَ إِبْرَاهِيمَ ، وَسَيَّبَ السَّوَائِبَ ، وَكَانَ أَشْبَهَ شَيْءٍ بِأَكْثَمَ بْنِ أَبِي الْجَوْنِ الْخُزَاعِيِّ " ، فَقَالَ الأَكْثَمُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، هَلْ يَضُرُّنِي شَبَهُهُ ؟ فَقَالَ : " إِنَّكَ مُسْلِمٌ وَهُوَ كَافِرٌ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” میرے سامنے جہنم کو پیش کیا گیا اور میں نے اس میں عمرو بن لحی کو دیکھا وہ اپنی آنتیں گھسیٹ رہا تھا یہ وہ پہلا شخص تھا، جس نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے دین کو تبدیل کیا تھا۔ اس نے بتوں کے نام پر جانور مخصوص کرنے کا آغاز کیا تھا۔ وہ اکثم بن ابوجون خزاعی سے مشابہت رکھتا تھا۔ اکثم نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا اس کے ساتھ مشابہت رکھنا مجھے نقصان دے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم مسلمان ہو اور وہ کافر ہے۔ “