کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ یہ خبر صرف زیاد بن ابی سودہ نے روایت کی
حدیث نمبر: 7465
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عُمَيْرٍ النَّحَّاسُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : " رُئِيَ عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ عَلَى سُوَرِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ الشَّرْقِيِّ يَبْكِي ، فَقِيلَ لَهُ ، فَقَالَ : مِنْ هَا هُنَا نَبَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ رَأَى مَالِكًا يُقَلِّبُ جَمْرًا كَالْقُطْفِ " .
ابوسلمہ بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیت المقدس کی مشرقی دیوار پر کھڑے ہوئے اور رونے لگے۔ ان سے دریافت کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: اس جگہ کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بتایا تھا کہ یہاں سے آپ نے جہنم کے (داروغہ) مالک کو دیکھا تھا کہ وہ انگاروں کو الٹ پلٹ رہا تھا۔ جیسے وہ انگور کے دانے ہوں۔