کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس بات کی نفی کا کہ بعض لوگ اپنے اعمال کی وجہ سے جنت میں داخل نہیں ہوں گے
حدیث نمبر: 7461
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " صِنْفَانِ مِنْ أُمَّتِي لَمْ أَرَهُمَا : قَوْمٌ مَعَهُمْ سِيَاطٌ مِثْلُ أَذْنَابِ الْبَقَرِ يَضْرِبُونَ بِهَا النَّاسَ ، وَنِسَاءٌ كَاسِيَاتٌ عَارِيَاتٌ مَائِلاتٌ مُمِيلاتٌ ، رُؤُوسُهُنَّ مِثْلُ أَسْنِمَةِ الْبُخْتِ الْمَائِلَةِ ، لا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ ، وَلا يَجِدُونَ رِيحَهَا ، وَإِنَّ رِيحَهَا لَتُوجَدُ مِنْ مَسِيرَةِ كَذَا وَكَذَا " ، الْمَائِلَةُ مِنَ التَّبَخْتُرِ ، وَالْمُمِيلاتُ مِنَ السِّمَنِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” میری امت سے تعلق رکھنے والے دو قسم کے لوگوں کو میں نے نہیں دیکھا۔ ایک وہ لوگ جن کے پاس ایسے کوڑے ہوں گے جو گائے کی دم کی طرح ہوں گے وہ کوڑے لوگوں کو ماریں گے اور وہ عورتیں، جو لباس پہننے کے باوجود برہنہ ہوں گی وہ مائل کرنے والی اور مائل کروانے والی ہوں گی ان کے سر بختی اونٹوں کی کوہان کی طرح ہوں گے۔ یہ لوگ جنت میں داخل نہیں ہوں گے اور نہ ہی جنت کی خوشبو کو پائیں گے اگرچہ اس کی خوشبو اتنے، اتنے فاصلے سے آ جاتی ہے۔ “ (امام ابن حیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ” مائلہ “ سے مراد اترانے والی عورت ہے اور ” میلہ“ سے مراد موٹی عورت ہے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين / حدیث: 7461
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1326). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 7418»