کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ اللہ تعالیٰ نے جنت کے باشندوں کو زیادہ تر مساکین اور کم وسائل والوں کو بنایا
حدیث نمبر: 7454
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّيْرَفِيُّ غُلامُ طَالُوتَ بْنِ عَبَّادٍ بِالْبَصْرَةِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ الْقَيْسِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " افْتَخَرَتِ الْجَنَّةُ وَالنَّارُ ، فَقَالَتِ النَّارُ : يَدْخُلُنِي الْجَبَّارُونَ ، وَالْمُلُوكُ ، وَالأَشْرَافُ ، وَقَالَتِ الْجَنَّةُ : يَدْخُلُنِي الْفُقَرَاءُ ، وَالْمَسَاكِينُ ، فَقَالَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا لِلنَّارِ : أَنْتِ عَذَابِي أُصِيبُ بِكِ مَنْ أَشَاءُ ، وَقَالَ لِلْجَنَّةِ : أَنْتِ رَحْمَتِي وَسِعْتِ كُلَّ شَيْءٍ ، وَلِكُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْكُمَا مِلْؤُهَا " .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جنت اور جہنم نے فخر کا اظہار کیا۔ جہنم نے کہا: میرے اندر جابر، بادشاہ اور معززین داخل ہوں گے۔ جنت نے کہا: میرے اندر غریب اور مسکین داخل ہوں گے، تو اللہ تعالیٰ نے جہنم سے فرمایا: تم میرا عذاب ہو میں جیسے چاہوں گا تمہارے ذریعے (عذاب دوں گا) اور جنت سے فرمایا: تم میری رحمت ہو۔ تم ہر چیز سے وسیع ہو۔ ویسے تم دونوں میں سے ہر ایک نے بھرنا ہے۔ “