کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ وہ وقت جب منادی اس خلود کو بیان کرے گا جو ہم نے دونوں داروں کے اہل کے لیے بیان کیا
حدیث نمبر: 7450
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثَ السِّجِسْتَانِيُّ بِبَغْدَادَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يُؤْتَى بِالْمَوْتِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، فَيُوقَفُ عَلَى الصِّرَاطِ ، فَيُقَالُ : يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ ، فَيَنْطَلِقُونَ خَائِفِينَ وَجِلِينَ أَنْ يَخْرُجُوا مِنْ مَكَانِهِمُ الَّذِي هُمْ فِيهِ ، ثُمَّ يُقَالُ : يَا أَهْلَ النَّارِ ، فَيَنْطَلِقُونَ فَرِحِينَ مُسْتَبْشِرِينَ أَنْ يَخْرُجُوا مِنْ مَكَانِهِمُ الَّذِي هُمْ فِيهِ ، فَيُقَالُ : هَلْ تَعْرِفُونَ هَذَا ؟ فَيَقُولُونَ : نَعَمْ رَبَّنَا ، هَذَا الْمَوْتُ ، فَيَأْمُرُ بِهِ فَيُذْبَحُ عَلَى الصِّرَاطِ ، ثُمَّ يُقَالُ لِلْفَرِيقَيْنِ كِلاهُمَا : خُلُودٌ وَلا مَوْتَ فِيهِ أَبَدًا " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” قیامت کے دن موت کو لایا جائے گا اور اسے پل صراط پر ٹھہرا دیا جائے گا اور کہا: جائے گا: اے اہل جنت! تو وہ لوگ خوف زدہ ہو کر پریشان ہو کر چلتے ہوئے آئیں گے اور اپنی جگہ سے باہر نکلیں گے جہاں وہ رہتے ہوں گے، پھر کہا: جائے گا: اے اہل جہنم! تو وہ خوش ہوتے ہوئے خوش خبری حاصل کرتے ہوئے اس جگہ سے نکلیں گے جہاں وہ رہ رہے ہوں گے، تو پوچھا: جائے گا کیا تم اسے جانتے ہو؟ تو وہ عرض کریں گے جی ہاں! اے ہمارے پروردگار! یہ موت ہے۔ پھر پروردگار اس کے بارے میں حکم دے گا تو اسے پل صراط پر ذبح کر دیا جائے گا۔ پھر دونوں فریقوں سے یہ کہا: جائے گا۔ تم ہمیشہ اس یہاں رہو گے تمہیں اس میں کبھی موت نہیں آئے گی۔ “