کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ جنت کے اہل کو جنت میں وہ چیز دی جائے گی جو جنت اور اس کی نعمتوں سے بہتر ہے
حدیث نمبر: 7439
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الْخَلالُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا أُدْخِلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ ، قَالَ اللَّهُ : أَتَشْتَهُونَ شَيْئًا فَأَزِيدَكُمْ ؟ فَيَقُولُونَ : رَبَّنَا ، وَمَا فَوْقَ مَا أَعْطَيْتَنَا ؟ قَالَ : فَيَقُولُ : بَلَى ، رِضَايَ أَكْثَرُ " .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” جب اہل جنت، جنت میں داخل کر دیئے جائیں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا تم کسی چیز کے خواہش مند ہو؟ تاکہ میں تمہیں مزید عطا کروں، تو وہ عرض کریں گے اے ہمارے پروردگار! تو نے ہمیں جو کچھ عطا کر دیا ہے اس سے اوپر اور کیا ہو سکتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو پروردگار فرمائے گا: جی ہاں! میری رضا سب سے برتر ہے۔ “