کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ جنت کے اہل جب اس میں داخل ہوں گے تو ان کی صورتیں کیسی ہوں گی، اللہ ہمیں اپنے فضل سے ان میں شامل کرے
حدیث نمبر: 7437
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " أَوَّلُ زُمْرَةٍ تَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ عَلَى صُورَةِ أَشَدِّ كَوْكَبٍ دُرِّيٍّ فِي السَّمَاءِ لا يَبُولُونَ ، وَلا يَتَغَوَّطُونَ ، وَلا يَتْفُلُونَ ، وَلا يَمْتَخِطُونَ ، أمْشَاطُهُمُ الذَّهَبُ ، وَرَشْحُهُمُ الْمِسْكُ ، وَمَجَامِرُهُمُ الأَلُوَّةُ ، وَأَزْوَاجُهُمُ الْحُورُ الْعَيْنُ ، وَأَخْلاقُهُمْ عَلَى خُلُقِ رَجُلٍ وَاحِدٍ ، عَلَى صُورَةِ أَبِيهِمْ سِتُّونَ ذِرَاعًا " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” جنت میں داخل ہونے والا سب سے پہلا گروہ چودھویں رات کے چاند کی مانند ہو گا پھر اس کے بعد والے لوگ آسمان میں موجود سب سے زیادہ چمکدار ستارے کی مانند ہوں گے۔ وہ لوگ (جنت میں) پیشاب نہیں کریں گے، پاخانہ نہیں کریں گے، تھوک نہیں پھینکیں گے بلغم نہیں نکالیں گے۔ ان کی کنگھیاں سونے سے بنی ہوئی ہوں گی اور ان کا پسینہ مشک کا ہو گا۔ ان کی انگیٹھیوں میں عود سلگے گا۔ ان کی بیویاں حورعین ہوں گی اور ان کی جسامت ان کے جدامجد (سیدنا آدم علیہ السلام) کی طرح ساٹھ گز ہو گی۔ “