کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ جنت میں سب سے کم درجے والے کی کیفیت
حدیث نمبر: 7426
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْغَضَائِرِيُّ بِحَلَبٍ وَكَانَ حِتْرَ النِّعَالِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُطَرِّفُ بْنُ طَرِيفٍ ، وَعَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبْجَرَ ، سَمِعَا الشَّعْبِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ عَلَى الْمِنْبَرِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنَّ مُوسَى ، قَالَ : رَبِّ ، أَيُّ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَدْنَى مَنْزِلَةً ؟ فَقَالَ : رَجُلٌ يَجِيءُ بَعْدَمَا يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ ، فَيُقَالُ : ادْخُلِ الْجَنَّةَ ، فَيَقُولُ : كَيْفَ أَدْخُلُ وَقَدْ نَزَلَ النَّاسُ مَنَازِلَهُمْ وَأَخَذُوا أَخَذَاتِهِمْ ، فَيُقَالُ لَهُ : تَرْضَى أَنْ يَكُونَ لَكَ مِنَ الْجَنَّةِ مِثْلَ مَا كَانَ لِمَلِكٍ مِنْ مُلُوكِ الدُّنْيَا ؟ قَالَ : فَيَقُولُ : نَعَمْ أَيْ رَبِّ ، فَيُقَالُ : لَكَ هَذَا وَمِثْلُهُ وَمِثْلُهُ وَمِثْلُهُ ، فَيَقُولُ : أَيْ رَبِّ رَضِيتُ ، فَيُقَالُ لَهُ : إِنَّ لَكَ هَذَا وَعَشَرَةَ أَمْثَالِهِ مَعَهُ ، فَيَقُولُ : أَيْ رَبِّ رَضِيتُ ، فَيُقَالُ لَهُ : لَكَ مَعَ هَذَا مَا اشْتَهَتْ نَفْسُكَ ، وَلَذَّتْ عَيْنُكَ " .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے منبر پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے آپ نے فرمایا: سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی: اے میرے پروردگار! اہل جنت میں سب سے کم تر مرتبے کا شخص کون ہو گا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ایک ایسا شخص جو اہل جنت کے (جنت میں) داخل ہو جانے کے بعد آئے گا، تو اسے کہا: جائے گا: تم جنت میں داخل ہو جاؤ، تو وہ کہے گا: میں کیسے اندر جا سکتا ہوں جبکہ لوگ اپنے ٹھکانوں پر پہنچ چکے ہیں اور اپنی اپنی جگہ حاصل کر چکے ہیں۔ اس سے کہا: جائے گا: کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ تم کو جنت میں اتنی جگہ مل جائے جو دنیا میں کسی بادشاہ کی ہوتی تھی، تو وہ کہے گا جی ہاں اے میرے پروردگار! میں راضی ہوں، تو اسے کہا: جائے گا: تمہیں اتنی جگہ ملتی ہے اس کی مانند مزید اور اس کی مانند مزید اور اس کی مانند مزید (یعنی مزید تین گنا اتنی جگہ ملتی ہے) تو وہ کہے گا: اے میرے پروردگار! میں راضی ہوں۔ اسے کہا: جائے گا: تمہیں یہ بھی ملتا ہے اور اس کے ہمراہ اس کا دس گنا مزید ملتا ہے، تو وہ کہے گا: اے میرے پروردگار! میں راضی ہوں تو اسے کہا: جائے گا: تمہیں اس کے ہمراہ وہ چیز ملے گی، جس کی تمہارے نفس کو خواہش تھی جس کے ذریعے تمہاری آنکھوں کو لذت حاصل ہو گی۔