کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ اللہ اپنے اولیاء کو جنت میں ان کی بیویوں اور خادموں پر طواف کے لیے جو قوت عطا کرے گا اس کی کیفیت
حدیث نمبر: 7400
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُبَْدُ اللَّهِ بْنُ جَرِيرِ بْنِ جَبَلَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " يُعْطَى الرَّجُلُ فِي الْجَنَّةِ كَذَا وَكَذَا مِنَ النِّسَاءِ " ، قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَمَنْ يُطِيقُ ذَلِكَ ؟ قَالَ : " يُعْطَى قُوَّةَ مِئَةٍ " .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی کو جنت میں اتنی اور اتنی بیویاں دی جائیں گی۔ عرض کی گئی یا رسول اللہ! اتنی کی طاقت کون رکھے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی کو ایک سو مردوں جتنی قوت دی جائے گی۔