کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ جنت کی عورتوں کی کیفیت جو اللہ تعالیٰ نے اپنے مطیع اولیاء کے لیے تیار کیں
حدیث نمبر: 7396
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْقَطَّانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مَرْوَانَ الرَّقِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُبَيْدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّ الْمَرْأَةَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ لِيُرَى بَيَاضُ سَاقِهَا مِنْ سَبْعِينَ حُلَّةِ حَرِيرٍ ، وَذَلِكَ أَنَّ اللَّهَ يَقُولُ : كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ ، فَأَمَّا الْيَاقُوتُ ، فَإِنَّهُ حَجَرٌ لَوْ أَدْخَلْتَهُ سِلْكًا ثُمَّ اطَّلَعْتَ ، لَرَأَيْتَهُ مِنْ وَرَائِهِ " .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” اہل جنت سے تعلق رکھنے والی عورت کی پنڈلی کی سفیدی ستر ریشمی لباسوں کے اندر سے بھی دکھائی دے گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے ” وہ گویا یاقوت اور مرجان ہیں۔ “ یاقوت ایک ایسا پتھر ہے کہ اگر آپ اس میں دھاگہ ڈالیں اور پھر آپ اسے دیکھیں، تو وہ آپ کو اس کے پار بھی نظر آ جائے گا۔