کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خبر کے بارے میں کہ قیامت کے دن دوبارہ اٹھائے جانے اور اس دن لوگوں کے حالات کیسے ہوں گے - ذکر اس کیفیت کا کہ مومن اور کافر کا آخرت میں حساب کیسے ہوگا
حدیث نمبر: 7369
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ حُوسِبَ عُذِّبَ " ، قَالَتْ : فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ ، فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا ، قَالَ : " ذَاكَ الْعَرْضُ ، لَيْسَ أَحَدٌ يُحَاسَبُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلا هَلَكَ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص سے حساب لیا جائے گا۔ اس کو عذاب دیا جائے گا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! (ارشاد باری تعالیٰ ہے) ” جس شخص کا نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا۔ اس شخص سے آسان حساب لیا جائے گا۔ “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد پیشی ہے ورنہ قیامت کے دن جس بھی شخص سے حساب لیا جائے گا۔ وہ ہلاکت کا شکار ہو جائے گا۔