کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خبر کے بارے میں کہ قیامت کے دن دوبارہ اٹھائے جانے اور اس دن لوگوں کے حالات کیسے ہوں گے - ذکر اس بیان کا کہ غدار کے لیے قیامت کے دن غداری کا جھنڈا نصب کیا جائے گا جس سے وہ اس جمع میں پہچانا جائے گا
حدیث نمبر: 7343
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّ الْغَادِرَ يُنْصَبُ لَهُ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِنْدَ اسْتِهِ ، فَيُقَالُ : هَذِهِ غَدْرَةُ فُلانٍ " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” بے شک (معاہدے کی) خلاف ورزی کرنے والے کے لیے قیامت کے دن اس کی سرین کے نزدیک جھنڈا نصب کیا جائے گا اور یہ کہا: جائے گا: یہ فلاں شخص کی (معاہدے کی) خلاف ورزی ہے۔ “