کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: حجاز، یمن، شام، فارس اور عمان کے متعلق بیان - ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اہل عمان کے لیے سماعت اور اطاعت کی گواہی کا
حدیث نمبر: 7310
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ الْقَيْسِيُّ ، حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَازِعِ جَابِرُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الأَسْلَمِيِّ ، قَالَ : بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا إِلَى حَيٍّ مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ فِي شَيْءٍ ، لا أَدْرِي مَا قَالَ ، فَسَبُّوهُ وَضَرَبُوهُ ، فَرَجَعَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشَكَا إِلَيْهِ ، فَقَالَ : " لَكِنْ أَهْلُ عُمَانَ لَوْ أَتَاهُمْ رَسُولِي مَا سَبُّوهُ وَلا ضَرَبُوهُ " .
سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی ایک شخص کو عرب قبیلے کی طرف بھیجا مجھے نہیں پتا کہ آپ نے کیا ارشاد فرمایا: ان لوگوں نے اس شخص کو برا بھلا کہا: اور پٹائی کی۔ وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آیا اور آپ کے سامنے شکایت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اہل عمان کے پاس میرا پیغام رساں آتا، تو وہ اسے برا نہ کہتے اور اس کی پٹائی نہ کرتے۔