کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: حجاز، یمن، شام، فارس اور عمان کے متعلق بیان - ذکر اس بیان کا کہ شام آخر زمانہ میں مومنین کا عقر دار ہے
حدیث نمبر: 7307
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُهَاجِرٍ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُرَشِيِّ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، عَنِ النَّوَّاسِ بْنِ سَمْعَانَ ، قَالَ : فُتِحَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتْحٌ ، فَأَتَيْتُهُ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، سُيِّبَتِ الْخَيْلُ ، وَوَضَعُوا السِّلاحَ ، فَقَدْ وَضَعَتِ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا ، وَقَالُوا : لا قِتَالَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كَذَبُوا ، الآنَ جَاءَ الْقِتَالُ ، الآنَ جَاءَ الْقِتَالُ ، إِنَّ اللَّهَ جَلَّ وَعَلا يُزِيغُ قُلُوبَ أَقْوَامٍ يُقَاتِلُونَهُمْ ، وَيَرْزُقُهُمُ اللَّهُ مِنْهُمْ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ عَلَى ذَلِكَ ، وَعُقْرُ دَارِ الْمُؤْمِنِينَ الشَّامُ " .
سیدنا نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فتح نصیب ہوئی، تو میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی یا رسول الله! گھوڑوں کو چرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے اور ہتھیار رکھ دیئے گئے ہیں اور جنگ ختم ہو چکی ہے اور لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ اب لڑائی نہیں ہو گی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ غلط کہہ رہے ہیں۔ اب تو لڑائی کا وقت آیا ہے، اب تو لڑائی کا وقت آیا ہے، بے شک اللہ تعالیٰ کچھ لوگوں کے دلوں کو ٹیڑھا کر دے گا جو ان لوگوں کے ساتھ لڑائی کرنے لگیں۔ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو رزق عطا کرتا رہے گا، یہاں تک کہ ایسی صورت پر اللہ تعالیٰ کا حکم آ جائے گا اور اہل ایمان کا ٹھکانہ اس وقت شام ہو گا۔