کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: حجاز، یمن، شام، فارس اور عمان کے متعلق بیان - ذکر آخر زمانہ میں شام میں سکونت کے حکم کا کیونکہ یہ انبیاء کا مرکز ہے
حدیث نمبر: 7305
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " سَتَخْرُجُ عَلَيْكُمْ نَارٌ فِي آخِرِ الزَّمَانِ مِنْ حَضْرَمَوْتَ تَحْشُرُ النَّاسَ " ، قَالَ : قُلْنَا : بِمَا تَأْمُرُنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " عَلَيْكُمْ بِالشَّامِ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : أَوَّلُ الشَّامِ بَالِسُ ، وَآخِرُهُ عَرِيشُ مِصْرَ .
سالم بن عبداللہ اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” آخری زمانے میں حضرموت سے ایک آگ تم پر نکلے گی، جو لوگوں کو اکٹھا کر لے گی۔ راوی کہتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم شام میں رہنا۔ “
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) شام کا آغاز بالس ہے اور اس کا اختتام عریش مصر ہے۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) شام کا آغاز بالس ہے اور اس کا اختتام عریش مصر ہے۔