کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: حجاز، یمن، شام، فارس اور عمان کے متعلق بیان - ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یمن کے لوگوں کو ایمان، فقہ اور حکمت کی اضافت کا
حدیث نمبر: 7297
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ بِحَرَّانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ ذَكْوَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " أَتَاكُمْ أَهْلُ الْيَمَنِ هُمْ أَرَقُّ أَفْئِدَةً ، الإِيمَانُ يَمَانٍ ، وَالْفِقْهُ يَمَانٍ ، وَالْحِكْمَةُ يَمَانِيَّةٌ ، وَالْفَخْرُ ، وَالْخُيَلاءُ فِي أَصْحَابِ الإِبِلِ ، وَالْوَقَارُ فِي أَصْحَابِ الْغَنَمِ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” اہل یمن تمہارے پاس آئے ہیں وہ نرم دلوں کے مالک ہیں۔ ایمان یمانی ہیں۔ سمجھ بوجھ یمانی ہے۔ حکمت (دانائی) یمانی ہے، جبکہ اونٹ پالنے والوں میں فخر اور تکبر کے جذبات پائے جاتے ہیں جبکہ بکریاں پالنے والوں میں وقار پایا جاتا ہے۔ “