کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: صحابۂ کرام اور تابعین رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان - ذکر اس بیان کا کہ اسلم اور غفار اللہ کے نزدیک اسد اور غطفان سے بہتر ہیں
حدیث نمبر: 7290
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرَةَ يُحَدِّثُ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَسْلَمُ ، وَغِفَارُ ، وَجُهَيْنَةُ ، وَمُزَيْنَةُ خَيْرٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ ، وَأَسَدٍ ، وَغَطَفَانَ ، وَبَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ " . قَالَ قَالَ شُعْبَةُ : وَحَدَّثَنِي سَيِّدُ بَنِي تَمِيمٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ الضَّبِّيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَرَأَيْتُمْ إِنْ كَانَتْ أَسْلَمُ ، وَغِفَارُ ، وَجُهَيْنَةُ ، وَمُزَيْنَةُ خَيْرًا مِنْ بَنِي تَمِيمٍ ، وَبَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ ، وَأَسَدٍ ، وَغَطَفَانَ أَخَابُوا وَخَسِرُوا ؟ " ، قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : " فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهُمْ خَيْرٌ مِنْهُمْ " .
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” اسلم، غفار، جہینہ اور مزینہ، بنو تمیم، اسد، غطفان اور بنو عامر بن صعصعہ (نامی قبیلوں) سے بہتر ہیں۔ “ شعبہ نامی راوی کہتے ہیں: بنو تمیم کے سردار محمد بن عبداللہ نے عبدالرحمن بن ابوبکرہ کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا: ” تمہاری کیا رائے ہے، اسلم، غفار، جہینہ اور مزینہ قبیلے کے لوگ بنو تمیم، بنو عامر بن صعصعہ، بنو اسد اور بنو غطفان سے بہتر ہوں، تو کیا وہ (یعنی بنو تمیم وغیرہ) رسوا ہو جائیں گے اور خسارے کا شکار ہو جائیں گے۔ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے یہ لوگ ان سے بہتر ہیں۔ “