کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: صحابۂ کرام اور تابعین رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان - ذکر اس خبر کا جو اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ بنو سلمہ اور بنو حارثہ کا ولی ہے
حدیث نمبر: 7288
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ بِطَرَسُوسَ ، حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْبَلْخِيِّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ : " فِينَا نَزَلَتْ : إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلا وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا ، بَنُو سَلِمَةَ ، وَبَنُو حَارِثَةَ ، قَالَ عَمْرٌو : قَالَ جَابِرٌ : وَمَا أُحِبُّ أَنَّهَا لَمْ تَنْزِلْ لِقَوْلِ اللَّهِ : وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا " .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہمارے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی۔ ” جب تم میں سے دو گروہوں نے یہ ارادہ کیا کہ وہ سستی دکھا جائیں حالانکہ اللہ تعالیٰ ان دونوں کا مددگار تھا۔ “
(راوی کہتے ہیں) اس سے مراد بنو سلمہ اور بنو حارثہ تھے۔ عمرو نامی راوی کہتے ہیں۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی کہ مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ یہ آیت نازل نہ ہوئی ہوتی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس میں یہ بھی فرمایا ہے ” اللہ تعالیٰ ان دونوں کا مددگار ہے۔ “