کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: صحابۂ کرام اور تابعین رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان - ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انصار کے بدکردار کی معافی اور نیک کردار کے ساتھ احسان کی وصیت کا
حدیث نمبر: 7287
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُصْعَبٍ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قُدَامَةَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : رَأَيْتُ الْحَجَّاجَ يَضْرِبُ عَبَّاسَ بْنَ سَهْلٍ فِي إِمْرَةِ ابْنِ الزُّبَيْرِ ، فَأَتَاهُ سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ شَيْخٌ كَبِيرٌ ، لَهُ ضَفِيرَتَانِ ، وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ إِزَارٌ وَرِدَاءٌ ، فَوَقَفَ بَيْنَ السِّمَاطَيْنِ ، فَقَالَ : يَا حَجَّاجُ ، أَلا تَحْفَظُ فِينَا وَصِيَّةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : وَمَا أَوْصَى بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيكُمْ ؟ قَالَ : " أَوْصَى أَنْ يُحْسَنَ إِلَى مُحْسِنِ الأَنْصَارِ ، وَيُعْفَى عَنْ مُسِيئِهِمْ " .
قدامہ بن ابراہیم کہتے ہیں: میں نے حجاج کو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے عہد حکومت میں عباس بن سہل کی پٹائی کرتے ہوئے دیکھا۔ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے۔ وہ ایک عمر رسیدہ شخص تھے۔ انہوں نے لمبی زلفیں رکھی ہوئی تھیں تہبند اوڑھا ہوا تھا، اور ایک چادر لی ہوئی تھی۔ وہ دو صفوں کے درمیان آ کر ٹھہر گئے اور بولے: اے حجاج کیا تمہیں ہمارے بارے میں اللہ کے رسول کی وصیت یاد نہیں ہے؟ حجاج نے دریافت کیا: اللہ کے رسول نے آپ کے بارے میں کیا وصیت کی تھی، تو انہوں نے بتایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تلقین کی تھی کہ انصار کے اچھے فرد کے ساتھ اچھائی کی جائے اور ان کے برے شخص سے درگزر کیا جائے۔