کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: صحابۂ کرام اور تابعین رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان - ذکر اس خبر کا جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ یہ خبر صرف انس بن مالک نے روایت کی
حدیث نمبر: 7286
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، وَعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أنهما سمعا أبا هريرة ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ دُورِ الأَنْصَارِ ؟ " ، قَالُوا : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " دَارُ بَنِي عَبْدِ الأَشْهَلِ ، وَهُمْ رَهْطُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ " ، قَالُوا : ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " ثُمَّ بَنُو النَّجَّارِ " ، قَالُوا : ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " ثُمَّ بَنُو الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ " ، قَالُوا : ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " ثُمَّ بَنُو سَاعِدَةَ " ، قَالُوا : ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " فِي كُلِّ دُورِ الأَنْصَارِ خَيْرٌ " ، فَبَلَغَ ذَلِكَ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ ، فَقَالَ : ذَكَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آخِرَ أَرْبَعَةِ أَدْوُرٍ لأُكَلِّمَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ : أَمَا تَرْضَى أَنْ يَذْكُرَكُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آخِرَ الأَرْبَعَةِ ، فَوَاللَّهِ لَقَدْ تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الأَنْصَارِ أَكْثَرَ مِمَّنْ ذَكَرَ ، قَالَ : فَرَجَعَ سَعْدٌ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” کیا میں تم لوگوں کو انصار کے بہترین گھرانوں کے بارے میں نہ بتاؤں۔ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بنو عبداشہل کا گھرانہ، یہ لوگ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا خاندان تھے۔ لوگوں نے عرض کی: پھر کون ہیں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر بنو نجار ہیں۔ لوگوں نے عرض کی: پھر کون ہیں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر بنو حارث بن خزرج ہیں۔ لوگوں نے دریافت کیا: پھر کون ہیں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر بنو ساعدہ ہیں۔ لوگوں نے دریافت کیا: پھر کون ہیں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انصار کے تمام گھرانوں میں بھلائی موجود ہے۔ “ اس بات کی اطلاع سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کو ملی، تو انہوں نے کہا: اللہ کے رسول نے ہمارا ذکر کرتے ہوئے چار گھرانوں میں سب سے آخر میں ذکر کیا ہے، میں اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ضرور بات کروں گا، تو ایک شخص نے ان سے کہا: کیا آپ اس بات سے راضی نہیں ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کا ذکر چار گھرانوں کے آخر میں ہی کر دیا ہے۔ حالانکہ اللہ کی قسم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے جتنے گھرانوں کا ذکر کیا ہے۔ ان سے زیادہ گھرانوں کا ذکر ترک کیا ہے۔ اس پر سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ باز آ گئے۔