کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: صحابۂ کرام اور تابعین رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان - ذکر اس خبر کا جو اس بات کی دلیل ہے کہ انصار سے محبت ایمان کا حصہ ہے
حدیث نمبر: 7272
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، وَالْحَوْضِيُّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْبَرَاءَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَنْ أَحَبَّ الأَنْصَارَ ، فَقَدْ أَحَبَّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ ، وَمَنْ أَبْغَضَ الأَنْصَارَ ، فَقَدْ أَبْغَضَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ ، لا يُحِبُّهُمْ إِلا مُؤْمِنٌ ، وَلا يُبْغِضُهُمْ إِلا مُنَافِقٌ " .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” جو شخص انصار سے محبت کرے گا اللہ اور اس کا رسول اس سے محبت کریں گے، اور جو شخص انصار سے بغض رکھے گا اللہ اور اس کا رسول اس سے بغض رکھیں گے۔ ان سے محبت صرف مومن کرے گا اور ان سے بغض صرف منافق رکھے گا۔ “