کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: امتِ (محمدی) کے فضائل کا بیان - ذکر اس بیان کا کہ جو شخص بغیر کسی تاخیر اور ہچکچاہٹ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا وہ اس سے بہتر ہو سکتا ہے جو تاخیر اور غور کے بعد ایمان لایا
حدیث نمبر: 7230
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ دَرَّاجًا حَدَّثَهُ ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رُجُلا قَالَ لَهُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، طُوبَى لِمَنْ رَآكَ وَآمَنَ بِكَ ، قَالَ : " طُوبَى لِمَنْ رَآنِي وَآمَنَ بِي ، وَطُوبَى ، ثُمَّ طُوبَى لِمَنْ آمَنَ بِي وَلَمْ يَرَنِي " .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی۔ یا رسول اللہ! اس شخص کے لیے مبارک ہے جس نے آپ کی زیارت کی اور آپ پر ایمان لایا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کو مبارک ہو جس نے میری زیارت کی ہو اور مجھ پر ایمان لایا ہو اور اس شخص کو مبارک ہو اور مزید مبارک ہو جو مجھ پر ایمان لایا حالانکہ اس نے مجھے دیکھا نہیں ہے۔