کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کا
حدیث نمبر: 7205
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَقْطَعْهُ أَرْضًا ، وَأَرْسَلَ مَعَهُ مُعَاوِيَةَ أَنْ أَعْطِهَا إِيَّاهُ ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ : أَرْدِفْنِي خَلْفَكَ ، قَالَ : لا تَكُنْ مِنْ أَرْدَافِ الْمُلُوكِ ، فَقَالَ : أَعْطِنِي نَعْلَكَ ، فَقَالَ : انْتَعِلْ ظِلَّ النَّاقَةِ ، فَلَمَّا اسْتَخْلَفَ مُعَاوِيَةُ أَتَيْتُهُ ، فَأَقْعَدَنِي مَعَهُ عَلَى السَّرِيرِ ، وَذَكَرَ لِي الْحَدِيثَ ، قَالَ : وَدِدْتُ أَنِّي كُنْتُ حَمَلْتُهُ بَيْنَ يَدَيَّ " .
علقمہ بن وائل اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ زمین انہیں عطا کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہمراه سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا کہ تم وہ زمین اسے دے دینا، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ مجھے اپنے پیچھے (اپنے جانور پر) بٹھا لیں، تو انہوں نے کہا: تم بادشاہوں کے پیچھے نہ بیٹھو۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ اپنا جوتا مجھے دے دیں، تو انہوں نے کہا: تم اونٹنی کے سائے میں چلو۔
(راوی بیان کرتے ہیں:) جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ خلیفہ بن گئے تو میں ان کے پاس آیا انہوں نے مجھے اپنے ساتھ پلنگ پر بٹھایا اور میرے ساتھ بات چیت کرتے رہے۔
سیدنا وائل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اس وقت میں نے یہ آرزو کی، کاش میں نے انہیں (اپنی سواری پر) اپنے آگے بٹھایا ہوتا۔
(راوی بیان کرتے ہیں:) جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ خلیفہ بن گئے تو میں ان کے پاس آیا انہوں نے مجھے اپنے ساتھ پلنگ پر بٹھایا اور میرے ساتھ بات چیت کرتے رہے۔
سیدنا وائل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اس وقت میں نے یہ آرزو کی، کاش میں نے انہیں (اپنی سواری پر) اپنے آگے بٹھایا ہوتا۔