کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جریر بن عبد اللہ کے لیے ہدایت کی دعا کا
حدیث نمبر: 7201
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ قَيْسٍ ، عَنْ جَرِيرٍ ، قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلا تُرِيحُنِي مِنْ ذِي الْخَلَصَةِ " ، بَيْتًا كَانَ لِخَثْعَمٍ فِي الْجَاهِلِيَّةِ يُسَمَّى الْكَعْبَةَ الْيَمَانِيَّةَ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي رَجُلٌ لا أَثْبُتُ عَلَى الْخَيْلِ ، قَالَ : فَمَسَحَ صَدْرِي ، ثُمَّ قَالَ : " اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا " ، حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَهَا .
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: کیا تم ذی خلصہ کے حوالے سے مجھے راحت نہیں پہنچاؤ گے (راوی کہتے ہیں) یہ زمانہ جاہلیت میں خثعم قبیلے کا بت کدہ تھا جسے یمنی کعبہ کہا: جاتا تھا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ایک ایسا شخص ہوں، جو گھوڑے پر جم کر نہیں بیٹھ سکتا۔ راوی کہتے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینے پر ہاتھ پھیرا، آپ نے ارشاد فرمایا: ” اے اللہ اسے ہدایت دینے والا اور ہدایت کا مرکز بنا دے۔ “
راوی کہتے ہیں: یہاں تک کہ میں نے آپ کے دست مبارک کی ٹھنڈک کو محسوس کیا۔
راوی کہتے ہیں: یہاں تک کہ میں نے آپ کے دست مبارک کی ٹھنڈک کو محسوس کیا۔