کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس خبر کا جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ زہری نے یہ خبر صرف عمرہ سے سنی
حدیث نمبر: 7196
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَهُ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ قِرَاءَةَ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ ، فَقَالَ : " قَدْ أُوتِيَ هَذَا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ " ، قَالَ أَبُو سَلَمَةَ : وَكَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ لأَبِي مُوسَى وَهُوَ جَالِسٌ فِي الْمَجْلِسِ : يَا أَبَا مُوسَى ، ذَكِّرْنَا رَبَّنَا ، فَيَقْرَأُ عِنْدَهُ أَبُو مُوسَى وَهُوَ جَالِسٌ فِي الْمَجْلِسِ وَيَتَلاحَنُ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی تلاوت کو سنا تو فرمایا اسے آل داؤد کی سی خوش الحانی عطا کی گئی ہے۔
ابوسلمہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک محفل کے دوران سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے ابوموسیٰ! آپ ہمیں ہمارے پروردگار کی یاد دلائیں (یعنی قرآن کی تلاوت کیجئے) تو سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے تلاوت کرنا شروع کی وہ اسی محفل میں بیٹھے ہوئے تھے اور وہ خوش الحانی کے ساتھ تلاوت کر رہے تھے۔