کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کا
حدیث نمبر: 7192
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " يَقْدَمُ قَوْمٌ هُمْ أَرَقُّ أَفْئِدَةً " ، فَقَدِمَ الأَشْعَرِيُّونَ فِيهِمْ أَبُو مُوسَى ، فَجَعَلُوا يَرْتَجِزُونَ وَيَقُولُونَ : غَدًا نَلْقَى الأَحِبَّةَ مُحَمَّدًا وَحِزْبَهُ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کچھ لوگ آئیں گے جن کے دل انتہائی نرم ہوں گے (راوی کہتے ہیں) تو اشعر قبیلے کے لوگ آ گئے جن میں سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بھی تھے وہ لوگ یہ رجز پڑھتے ہوئے اور یہ کہتے ہوئے آ رہے تھے۔ ” کل ہم اپنے محبوب لوگوں سے ملاقات کریں گے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اور ان کے گروہ سے (ملاقات کریں گے) “