کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ام حرام کو جنت میں دیکھنے کا
حدیث نمبر: 7190
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " دَخَلْتُ الْجَنَّةَ ، فَسَمِعْتُ خَشْفَةً ، فَقُلْتُ : مَنْ هَذَا ؟ فَقَالُوا : الرُّمَيْصَاءُ بِنْتُ مِلْحَانَ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : إِلَى هُنَا هُمُ الأَنْصَارُ ، وَإِنَّا نَذْكُرُ بَعْدَ هَؤُلاءِ مِنْ سَائِرِ قَبَائِلِ الْعَرَبِ ، مَنْ لَمْ يَكُنْ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ مِنْ قُرَيْشٍ ، وَلا الأَنْصَارِ إِنَّ اللَّهَ يَسَّرَ ذَلِكَ وَسَهَّلَهُ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے کسی کی آہٹ سنی۔ میں نے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ تو فرشتوں نے بتایا: یہ رمیصاء بنت ملحان ہے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہاں تک انصار کا تذکرہ تھا اب ہم ان کے بعد عربوں کے قبائل سے تعلق رکھنے والے (ان صحابہ کرام) کا ذکر کریں گے جن کا شمار قریش سے تعلق رکھنے والے مہاجرین یا انصار میں نہیں ہوتا اگر اللہ تعالیٰ نے اس چیز کو آسان کیا اور اسے سہل کیا۔