کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر ان افراد کے ناموں کا جن میں ابو طلحہ نے اپنا مال تقسیم کیا
حدیث نمبر: 7183
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ : لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ ، قَالَ أَبُو طَلْحَةَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ اللَّهَ يَسْأَلُنَا مِنْ أَمْوَالِنَا ، فَإِنِّي أُشْهِدُكَ أَنِّي قَدْ جَعَلْتُ أَرْضِي وَقْفًا ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اجْعَلْهَا فِي قَرَابَتِكَ " ، فَقَسَمَهَا بَيْنَ حَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ ، وَأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی۔ ” تم لوگ نیکی تک اس وقت تک نہیں پہنچ سکتے جب تک اس چیز کو خرچ نہیں کرتے جسے تم پسند کرتے ہو۔ “ تو سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ نے ہم سے ہمارے اموال کے بارے میں مطالبہ کیا ہے میں آپ کو گواہ بنا کر یہ بات کہتا ہوں کہ میں نے اپنی زمین کو وقف کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے تم اپنے قریبی رشتے داروں کو دے دو، تو سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے وہ زمین سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ میں تقسیم کر دی۔