کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ابو طلحہ کو ڈھال بنانے کا
حدیث نمبر: 7181
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ أَنَسٍ " أَنَّ أَبَا طَلْحَةَ ، كَانَ يَرْمِي بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنْ خَلْفِهِ لَيَنْظُرَ أَيْنَ يَقَعُ نَبْلُهُ ، فَيَتَطَاوَلُ أَبُو طَلْحَةَ بِصَدْرِهِ يَقِي بِهِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَيَقُولُ : هَكَذَا يَا نَبِيَّ اللَّهِ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاكَ نَحْرِي دُونَ نَحْرِكَ " .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے کھڑے ہو کر تیر اندازی کر رہے تھے ان کے پیچھے سے جب بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر اوپر کرنے کی کوشش کرتے تاکہ اس بات کا جائزہ لیں کہ ان کا تیر کہاں گرا ہے تو سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ اپنے سینے کو پھیلا لیتے تاکہ اس کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بچائیں اور یہ عرض کرتے: اے اللہ کے نبی! آپ اسی طرح (میرے پیچھے محفوظ رہیں) اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر فدا کرے اور میں آپ کے آگے رہوں۔