کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس خبر کا جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ سماک بن حرب نے یہ خبر جابر بن سمرہ سے نہیں سنی
حدیث نمبر: 7158
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَطَّارُ بِالْبَصْرَةِ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ، قَالَ : صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَبِي الدَّحْدَاحِ وَنَحْنُ شُهُودٌ ، فَأُتِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِفَرَسٍ فَرَكِبَهُ ، فَجَعَلَ يَتَوَقَّصُ بِهِ وَنَحْنُ نَسْعَى حَوْلَهُ ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كَمْ مِنْ عِذْقٍ لأَبِي الدَّحْدَاحِ مُعَلَّقٍ فِي الْجَنَّةِ " .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابودحداح کی نماز جنازہ ادا کی ہم اس وقت وہاں موجود تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے گھوڑا لایا گیا آپ اس پر سوار ہوئے آپ نے اسے تیز چلایا، تو ہم آپ کے اردگرد دوڑنے لگے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابودحداح کے لیے جنت میں کتنے ہی (پھلوں کے) خوشے لٹکائے گئے ہیں۔