کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر زید بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کا
حدیث نمبر: 7136
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَتُحْسِنُ السُّرْيَانِيَّةَ ؟ " قُلْتُ : لا ، قَالَ : " فَتَعَلَّمْهَا فَإِنَّهُ تَأْتِينَا كُتُبٌ " ، قَالَ : فَتَعَلَّمْتُهَا فِي سَبْعَةِ عَشَرَ يَوْمًا ، قَالَ الأَعْمَشُ : كَانَتْ تَأْتِيهِ كُتُبٌ لا يَشْتَهِي أَنْ يَطَّلِعَ عَلَيْهَا إِلا مَنْ يَثِقُ بِهِ .
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: کیا تم سریانی زبان جانتے ہو؟ میں نے عرض کی: جی نہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پھر تم اسے سیکھ لو ہمارے پاس (غیر مسلم حکمرانوں کے) خطوط آتے ہیں۔ سیدنا زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے یہ زبان سترہ دن میں سیکھ لی۔ اعمش نامی راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جو مکتوبات آتے تھے آپ کی یہ خواہش تھی کہ ان مکتوبات کے مضمون پر وہی شخص مطلع ہو جو قابل اعتماد ہو۔