کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس بیان کا کہ ابو ذر رضی اللہ عنہ اسلام کا چوتھا حصہ تھے
حدیث نمبر: 7134
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ الصُّوفِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الرُّومِيِّ ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو زُمَيْلٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ : " كُنْتُ رُبُعَ الإِسْلامِ ، أَسْلَمَ قَبْلِي ثَلاثَةٌ وَأَنَا الرَّابِعُ ، أَتَيْتُ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ لَهُ : السَّلامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ، فَرَأَيْتُ الاسْتِبْشَارَ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : مَنْ أَنْتَ ؟ فَقُلْتُ : إِنِّي جُنْدُبٌ ، رَجُلٌ مِنْ بَنِي غِفَارٍ " ، قَالَ الشَّيْخُ : قَوْلُ أَبِي ذَرٍّ : كُنْتُ رَابِعَ الإِسْلامِ ، أَرَادَ مِنْ قَوْمِهِ لأَنَّ فِي ذَلِكَ الْوَقْتِ أَسْلَمَ الْخَلْقُ مِنْ قُرَيْشٍ وَغَيْرِهِمْ .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اسلام قبول کرنے والا چوتھا شخص تھا مجھ سے پہلے تین لوگوں نے اسلام قبول کیا تھا میں چوتھا تھا۔ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ پر سلام ہو میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، تو مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر خوشی کے اثرات نظر آئے آپ نے دریافت کیا: تم کون ہو؟ میں نے عرض کی: میرا نام جندب ہے اور میں بنو غفار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ہوں۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا: میں اسلام قبول کرنے والا چوتھا فرد تھا اس سے ان کی مراد یہ ہے کہ ان کی قوم سے تعلق رکھنے والا چوتھا فرد تھا کیونکہ اس وقت میں قریش اور دیگر قبیلوں سے تعلق رکھنے والے کئی لوگ مسلمان ہو چکے تھے۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا: میں اسلام قبول کرنے والا چوتھا فرد تھا اس سے ان کی مراد یہ ہے کہ ان کی قوم سے تعلق رکھنے والا چوتھا فرد تھا کیونکہ اس وقت میں قریش اور دیگر قبیلوں سے تعلق رکھنے والے کئی لوگ مسلمان ہو چکے تھے۔